راجہ افضل کی میاں نواز شریف سے ملاقات، بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار تعزیت

0

دینہ: مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ایم این اے جہلم راجہ محمد افضل خان بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار افسوس کے لئے میاں نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا لاہور پہنچ گئے ،میاں نواز شریف سے ملاقات کے دوران اظہار افسوس کیا ،اس دوران راجہ محمد افضل خان نے اپنے پرانے ساتھیوں سابق گورنر اقبال جھگڑا ،مہتاب خان عباسی ،احسن اقبال ،راجہ ظفر الحق سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات بھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق رُکن قومی اسمبلی و سنیٹر اور میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی راجہ محمد افضل خان بیگم کلثوم نواز شریف کی وفات پر اظہار افسوس کے لئے میاں نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا لاہور پہنچ گئے ،جہاں انھوں نے میاں نواز شریف سے ملاقات کے دوران ان سے اظہار افسوس کیا۔

اس دوران لاہور جاتی امرا میں راجہ محمد افضل خان نے اپنے پرانے ساتھیوں سابق گورنر اقبال جھگڑا ،مہتاب خان عباسی ،سابق وزیر احسن اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے چیئر مین راجہ ظفر الحق سے بھی ملاقات کی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.