Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

دینہ میں تیز رفتار کار کو حادثہ، میاں بیوی جاں بحق جبکہ بیٹا اور بیٹی شدید زخمی

0

دینہ: جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے سے قلابازیاں کھاتی ہوئی درخت سے ٹکراتے ہوئے اُلٹ گئی ،میاں بیوی موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا اور بیٹی شدید زخمی ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا ۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے راولپنڈی جانے والی فیملی اپنی کار مہران نمبر یST-800پر جب ٹوٹل پمپ تھانہ دینہ کے قریب پہنچی تو اچانک کار کا ٹائر برسٹ ہو گیا اور کار بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتی ہوئی درخت سے ٹکرا کر اُلٹ گئی جس سے کار میں سوار نذیر احمد ولد نور حسین اور اس کی بیوی زینت بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ کار میں سوار اس کا بیٹا عبدالرحمان اور بیٹی صائمہ شدید زخمی ہو گئے۔

فیملی اپنے رشتہ داروں سے ملنے راولپنڈی جا رہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہو گئی ، حادثات اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اُڑ گئے ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ اور ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق و زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.