Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

حلقہ این اے 66 اور حلقہ پی پی 25 کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

فرخ الطاف، ندیم خادم اور چوہدری ثقلین نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگادی

0

دینہ: حلقہ این اے 66 اور حلقہ پی پی 25کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع،تحریک انصاف کے امیدوار ایم این اے چوہدری فرخ الطاف ،مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایم این اے چوہدری ندیم خادم اور آزاد امیدوار چوہدری محمد ثقلین نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگادی ، گھر گھرجا کر لوگوں کو راضی کر نے لگے ،عوام کومسائل حل کروانے کی یقین دہانیاں اور دلاسے ، حلقہ PP25میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایم پی اے مہر محمد فیاض ،تحریک انصاف کے راجہ یاورکمال خان اور تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ کے امیدوار سید عرفان شاہ کے درمیان بھی کانٹے دار مقابلہ ۔

تفصیلات کے مطابق آمدہ الیکشن میں صرف 8دن باقی رہ گئے ہیں وقت قریب آتے ہی امیدواروں نے ایک دوسرے کو شکست دینے کے لئے اپنی اپنی مہم کا آغاز تیز کر دیاہے ،گلی محلوں میں جا جا کر عوام سے رابطے قائم کرنے شروع کر دیئے ہیں ،حلقہ NA66میںووٹرز کی تعداد 541296،جبکہ PP25تحصیل دینہ و تحصیل سوہاوہ میںووٹر زکی تعداد 326000ہے ۔امیدوار روٹھے ہوئوں کو منانے میں مصروف عمل ہیں،تمام امیدوار کی عوام کو تسلیاں و دلاسے دینے لگے۔

حلقہ NA66میں تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف ،مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری ندیم خادم ، آزاد امیدوار چوہدری محمد ثقلین ،پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری تسنیم ناصر اور تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ کے امیدوار چوہدری خالد تنویر میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

حلقہ PP25میں مسلم لیگ (ن) کے مہر محمد فیاض ،تحریک انصاف کے راجہ یاور کمال ،تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے سید عرفان حسین شاہ ،آزاد امیدوار راجہ سفیر اکبر اور پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا غفار میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا ،عوام نے بھی اپنے اپنے امیدوار کو جیتوانے کے لئے کوششیں شروع کر رکھی ہیں گلی محلوں،بازاروں ،دوکانوں پر ہر جگہ الیکشن کی بحث جاری ہے ،ہر کوئی اپنے اپنے امیدوار کی جیت کا دعویدار ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ 25جولائی کی رات کو عوام کس کے حق میں فیصلہ کر کے اسے تحت پر لاتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.