ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مالکان ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات فوری ادا کریں۔ ملک شوکت حیات

0

کھیوڑہ: شہر میں لگائے گئے کارخانوں کے مالکان کو چاہیے کہ مزدوروں کے تحفظ کو یقینی کارخانوں کے ساتھ ملحقہ آبادی کے تحفظات ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو ملازمت علاقے کی تعمیروترقی اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں بھرپور تعاون کریں ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مالکان کو چاہیے کہ ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات فوری ادا کریں ۔

ان خیالات کا اظہار یوم مئی کے موقع پر وائس چیئرمین کھیوڑہ ملک شوکت حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں لگے کارخانے ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں مگر ہم اپنے شہریوں کے ساتھ ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے جس علاقے میں بھی کارخانے لگتے ہیں ان علاقوں میں شہریوں کو سہولیات بھی دی جاتی ہیں مگر افسوس کہ ہماری شہری بنیادی سہولیات سے آج بھی محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری سے ملازمین کو ریٹائرڈ ہوئے کئی سال بیت گئے ان کے خاندان بڑی مشکل سے گزارا کر رہے ہیں مگر افسوس فیکٹری مالکان و انتظامیہ پر ہوتا ہے کہ ان دلوں میں خدا کا کوئی خوف نہیں ہے کئی سالوں سے ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات آج تک ادا نہیں کیے گئے اور نہ ہی ان ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو ملازمتیں دی گئی یہ کہاں کا انصاف ہے لیکن اللہ پاک کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو چاہیے کہ فوری ایکشن لیں اور ایک کمیٹی تشکیل دیں جو ہماری تحصیل پنڈدادنخان میں لگے کارخانوں کا چیک اینڈ بیلنس دیکھیں اور ان کارخانوں میں ملازمین کے ساتھ ہونے والی نانصافی کا نوٹس لیں اور فیکٹری مالکان کو پابند کریں کہ ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات ادا کریں اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو ملازمتیں دیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.