Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

گورنمنٹ اپواء سکول کا مرکزی گیٹ گندگی کی آماجگاہ بن گیا، طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر

0

جہلم: گورنمنٹ اپواء سکول کا مرکزی گیٹ گندگی کی آماجگاہ بن گیا، تعفن پھیلنے سے طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر، قریبی مکینوں کی زندگی بھی اجیرن ہوگئی ، شہر کے گنجان آباد علاقہ میں گندگی کا ڈھیر میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کو منہ چڑھانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کچہری سے ملحقہ علاقہ محلہ سیشن کورٹ میں واقع گورنمنٹ اپواء سکول کے مرکزی گیٹ کے اطراف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، سینٹری ورکر اردگرد سے گندگی کی ریڑھیاں بھر کے سکول کے اطراف میں پھینک دیتے ہیں جس کی وجہ سے سکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات سمیت علاقہ مکین تعفن کیوجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، جوکہ میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

جہلم کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ گورنمنٹ کے سکولوں کے باہر لگے گندگی کے ڈھیر علاقہ مکینوں سمیت طلباء و طالبات میں بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں کو اٹھوانے کے لئے میونسپل کمیٹی کے شعبہ سینیٹیشن کے ذمہ داران کو پابند بنایا جائے تاکہ شہریوں سمیت معصوم بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.