Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

ضلع جہلم کے پوسٹ آفس میں ریٹائرڈ آرمی ملازمین کی پنشن کا اضافہ روک لیا گیا

0

دینہ: ضلع جہلم کے پوسٹ آفس میں ریٹائرڈ آرمی ملازمین کی پنشن کا اضافہ روک لیا گیاجبکہ ہر سال جولائی کا اضافہ اگست میں دے دیا جاتا ہے آرمی کے ریٹائرڈ ملازمین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پنشن میں اضافہ فوری دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی ریٹائرڈ ملازمین پوسٹ آفس دینہ سے پنشن حاصل کرتے ہیں جن کو ہر سال پنشن کے ساتھ جولائی کا اضافہ اگست میں دیا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ پنشنرز کو اضافہ نہیں دیا جا رہاجس پر پنشنرز نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں پنشن کا اضافہ دیا جائے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈویژنل جہلم کے کسی بھی پوسٹ آفس میں پنشن کے ساتھ اضافہ نہیں دیا جا رہا جبکہ محکمہ پوسٹ کے بیان کے مطابق یہ کہ ابھی اضافہ کا لیٹر نہیں آیا جب لیٹر آئے گا اضافہ دے دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.