انجمن طلباء اسلام کے سابق مرکزی صدر و مرکزی امیر شیران اسلام پاکستان خواجہ ناصر رحمانی انتقال کر گئے

0

کھیوڑہ: انجمن طلباء اسلام کے سابق مرکزی صدر و مرکزی امیر شیران اسلام پاکستان خواجہ ناصر رحمانی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم کو ان کے آبائی شہر رحیم یار خان میں سپردخاک کیا گیا نوجوانوں کی طلبہ یونین کے مرکزی صدر خواجہ ناصر رحمانی نے ملک بھر میں انجمن طلباء اسلام کے ذریعے دین اسلام کا پیغام لوگوں تک پہنچایا خاص طور پر طلبہ کی کردار سازی پر ان کا بہت بڑا کردار اور مقام تھا ان کا اس دنیا فانی سے چلے جانے پر انجمن طلباء اسلام و شیران اسلام پاکستان میں جو خلاء رہ جائے گا وہ کبھی پورا نہیں ہوگا ان کے انتقال پر پیر سید وصف شاہ پیر سید شبیر احمد شاہ سید محمود انور شاہ مولانا مسعود الرسول ہاشمی معروف ثناخواں سید صداقت عباس شاہ ملک شوکت حیات سابق جنرل سیکرٹری المصطفی ویلفیئر سوسائٹی و وائس چیئرمین کھیوڑہ سید قمرالحسن ملک نعیم شہباز اعوان سابق مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام و مسلم ہیلپ یوکے سابق صوبائی صدر و نوجوان مذہبی سکالر عبدانوید حیدری معروف نعت خواں خالد حسنین خالد چکوال سابق مرکزی قائدین راجہ محمد صدیق وقار حسین نقشبندی محمد راشد محمد اشفاق انجم راجہ محمد علی راجہ محمد ندیم حاجی غلام یسین محمد راشد ڈنڈوت ملک سعادت محمود اعوان راجہ صابر حسین مصطفائی محمد سفیر اجمل المصطفی ویلفیئر سوسائٹی عبدالاحد احمد گوندل ڈائریکٹر دادارقم سکولزملک رمضان محمد رضوان انور ایڈووکیٹ اور ان کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے خواجہ محمد ناصر رحمانی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.