بلدیاتی نمائندوں کی انتخابات 2018میں شمولیت ومعاونت پر پابندی عائد

0

کھیوڑہ: میونسپل کمیٹی و یوسی چیئرمین ووائس چیئرمین کسی بھی الیکشن مہم کے دوران حصہ اور کسی بھی طرح معاونت نہیں کر سکتے، الیکشن مہم میں حصہ لینے والے چیئرمین و وائس چیئرمین کے خلاف دفعہ 4آف پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق قانونی کاروائی کی جائے گی گورنمنٹ آف دی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 233 کے تحت کوڈآف کنڈکٹ برائے الیکشن قومی و صوبائی اسمبلی ہائے 2018 بروقت نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اس نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی میونسپل کمیٹی و یوسی چیئرمین ووائس چیئرمین مکمل طور پر پابند ہیں کہ الیکشن کے دوران چیئرمین و وائس چیئرمین کسی بھی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بن سکتا اور الیکشن مہم کے دوران کسی بھی قسم کی شمولیت و معاونت نہیں کر سکتے۔

الیکشن مہم کے دوران شمولیت و معاونت کرنے والوں کے خلاف دفعہ 4آف پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.