قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی نے کھیوڑہ کے نوجوان کو اعزازی گولڈمیڈل سے نوازا

0

کھیوڑہ: قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی نے کھیوڑہ کے نوجوان عامر اعوان کو اعزازی گولڈمیڈل سے نوازا، کھیوڑہ شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے عامر اعوان کو گولڈ میڈل ملنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سیکرٹریٹ میں تنظیم الاعوان یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کھیوڑہ کی معروف سماجی شخصیت فاروق شفیع اعوان کے صاحبزادے عامر اعوان کو قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے جنرل (ر) نور سلطان نے گولڈ میڈل سے نوازا ۔

سماجی شخصیت فاروق شفیع اعوان کے صاحبزادے کو گولڈ میڈل ملنے پر کھیوڑہ کی سیاسی و سماجی شخصیات میں ملک فیصل عباس چیئرمین ملک شوکت حیات وائس چیئرمین فضل خان پٹھان معروف بزنس مین راجہ انار خان کونسلر راجہ حیدر حیدری ملک گل حسن خان عبدالاحد احمد گوندل ڈائریکٹر دارارقم سکولز ملک اعظم کریلا راجہ احسان کونسلر ملک رمضان ڈاکٹر ثاقب حسین مرزا طفیل چوہدری نوید کھرل جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچر یونین محمد اشرف سیالوی کونسلر اور ان کے علاوہ شہر بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے عامر اعوان کو گولڈ میڈل ملنے پر مبارک باد پیش کی اور خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.