تاجروں کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے ملاقات، تجاوزات کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا

کسی کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہو گی نشاندہی کے بعد بلا امتیاز آپریشن کیا جائے گا ۔اسسٹنٹ کمشنر عنبر گیلانی

0

دینہ: تاجروں کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر عنبر گیلانی سے ملاقات ،مین بازار میں تجاوزات کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا ،تاجروں نے تجاوزات آپریشن سے پہلے نشاندہی کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ دوکاندار نقصان سے بچ سکیں ،اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہو گی نشاندہی کے بعد بلا امتیاز آپریشن کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے تاجرو ں کے وفد میں میا ں ہارون ،شوکت گوندل،چوہدری ضمیر ،چوہدری انور ،حاجی عبدالرشید زرگر ،راجہ سعود سمیت دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ عنبر گیلانی سے آفس میں ملاقات کی ،وفد نے شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ مین بازار میں آپریشن سے پہلے بازار کی نشاندہی کی جائے تاکہ کسی کے ساتھ زیادتی یا نا انصافی نہ ہو سکے ۔

اسسٹنٹ کمشنر عنبر گیلانی نے کہا کہ شہر میں بلا امتیاز آپریشن جاری ہے مین بازار میں نشاندہی کے بعد آپریشن کیا جائے گا۔

ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما و صدر انجمن تاجران میاں ہارون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی دوکاندار کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے اس سلسلہ میں اپنے قائدین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اسسٹنٹ کمشنر کے جائز آپریشن میں ہم ان کے ساتھ ہیں ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.