عمران خان کا 14مارچ کو دورہ پنڈ دادنخان، انتظامات مکمل

0

پنڈدادنخان (نیر اعوان سے) عمران خان کا دورہ پنڈ دادنخان، انتظامات مکمل، تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان عمران خان 14 مارچ کو تحصیل پنڈ دادن خان دورہ کریں گے ،اس سلسلے میں انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے انتظامات کا جائزہ لیا۔

عمران خان للِہ ٹاؤن، گولپور، پنڈدادنخان، کھیوڑہ اور احمد آباد میں رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں مختلف وفود سے ملیں گے۔ اس سلسلے میں پی ایم ڈی سی انتظامیہ سے مذکرات کیے جا رہے ہیں۔ پی ایم ڈی سی گیسٹ ہاؤس میں عمران خان ٹریڈ یونین، وکلا، صحافیوں سے ملاقات کریں گے۔ کھیوڑہ میں شمامہ چوک میں خطاب کے لئے سٹیج تیار کیا جارہا۔

احمدآباد میں راجہ شاہ نواز بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے پورا زور لگا رہے ہیں تاکہ آنے والے جنرل الیکشن میں اپنے آپ کو اہل امیدوار ثابت کر سکیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دورہ کے موقع پر مقامی قیادت متعدد دھڑوں میں نظر آتی ہے جس سے کارکنوں میں مایوسی پائی جاتی ہے اور اور استقبالیہ بینر میں ایم پی اے کے کئی امیدوار نظر آ رہے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.