عمران خان نے حقیقی حکمران کا حق ادا کر دیا، قادیانی ملک اور اسلام کے دشمن ہیں۔ ملک دانیال خان

0

کھیوڑہ: عمران خان نے پاکستان کے حقیقی حکمران کا حق ادا کر دیا ،قادیانی ملک اور اسلام کے دشمن ہیں، عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے، ہم ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینگے، دوٹوک موقف اختیار کر کے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکوانے پر وزیر اعظم پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار کھیوڑہ پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما ملک دانیال خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آنیوالی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہیں ڈیم فنڈ پر تنقید کرنے والے سابقہ دور حکومتوں میں عوام سے اکٹھے کئے گئے فنڈز کا حساب دیں ہم سب پاکستانیوں کو تمام تر سیاسی اختلافات کو بھلا کر پاکستان کی تعمیر و ترقی اور ڈیم کی تعمیر کے لیے متحد ہونا ہو گا ہمیں قائد اعظم کے خواب کی تکمیل کے لیے عملی جدوجہد کرنا ہو گی لسانی اور صوبائی تعصب کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک ہم نے کافی ترقی کی ہے لیکن قائد اعظم کے خواب کی تکمیل کے لیے ہمیں مزید محنت اور عملی جدوجہد کرنا ہو گی قائد اعظم کے احسان مند ہیں اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق اس ملک خدا داد کا نظام چلانا ہو گا ہمیں ان کا درس نظم و اتحاد اپنانا ہو گا اور قانون کی پاسداری کرنی ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.