پاکپتن میں شہید ہونے والے ریسکیو اہلکار کیلئے جہلم میں قرآن خوانی و فاتحہ کا اہتمام

0

جہلم: ریسکیو 1122 کے ضلعی دفتر میں پاکپتن نہر سے شہری کی نعش کی تلاش کرتے ہوئے ریسکیو 1122کے اہلکار محمد عرفان کے ڈوب کر جاں بحق ہونے پردعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج ڈاکٹر فیصل ریسکیو 1122 کے پی آر او امتیاز احمد سمیت دیگر ذمہ داران نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریسکیو اہلکار محمد عرفان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق اہلکار کی فرض شناسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ محمد عرفان نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنے سرکاری فرائض سرانجام دیئے اور شہری کی جان بچانے کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی جو کہ مدتوں یاد رکھی جائے گی ۔

دعائیہ تقریب کے اختتام پر مرحوم محمد عرفان کی بخشش اور بلند درجات کیلئے دعا مغفرت کی گئی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.