اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے، ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ فواد چوہدری

0

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان و ممبر اسمبلی فواد چوہدری نے کہا اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ عمران خان اٹھارہ اگست کو وزیر اعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے جسکے بعد ملک سے غربت بے روز گاری کے خاتمہ اور دیگر مسائل حل کرنے کے لیے کردار ادا کریں گے جہلم کے مسائل ہمارے مسائل ہیں عوام نے ہمارے اوپر اعتماد کا اظہار کیا ہے جس پر ہم نہ صرف ان کے مشکور ہیں بلکہ انکے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم کے سینئر صحافی شہباز بٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے جہلم اور پاکستان کی عوام کو طویل جدوجہد کے بعد سیاسی آزادی ملی ہے ہم سبکو 14اگست آزادی کا دن ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منانا چاہیے عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی ہمارے ملک کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نبی کریم کی شان میں گستاخی کوئی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا ہالینڈ میں نبی کریم کی شان میں گستاخی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے حرمت رسول پر ہماری جان بھی قربان ہے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جہلم میں یونین کونسل دارا پور کے مقام پر ڈگری کالج، پنڈ دادنخان میں یونیورسٹی،کھیوڑہ اور علاقہ تھل میں پانی کا مسئلہ اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس پر کام شروع کر دیا ہے ضلعی انتظامیہ سے بات ہوئی ہے انشاء اللہ ان منصوبوں کے لیے جلد کام شروع ہو جائے گا،جہلم کو خوبصورت اور صاف بنانے کے لیے بھی انٹرنیشنل کمپنی سے بات چیت جاری ہے، عوام کے ساتھ ملکر مسائل حل کروائیں گے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.