دینہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار

0

دینہ: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالا ملزم گرفتار،چند ماہ سے دینہ کے گندے نالے میں بد بخت ملزم سینکڑوں کی تعداد میں نئے قرآن پاک خرید کر پھینک رہا تھا، جس کی وجہ سے شہریوں سمیت علماء میں سخت بے چینی پائی جا رہی تھی ،پولیس تھانہ دینہ نے گندے نالے پر کڑی نظر رکھی ہوئی تھی ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ،عوام علاقہ کا ملز م کے خلاف کڑی سے کڑی سزا کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر مذبح خانہ کے نزدیک گندے نالے میں گزشتہ چند ماہ سے نامعلوم بد بخت ملزم سینکڑوں کی تعدا دمیں قرآن پاک نئے خرید کر نالے میں پھینک رہا تھا ،جس کی وجہ سے دینہ شہر و گردونواح کی عوام میں سخت غم و غصے کی لہر تھی۔

ڈی پی او جہلم کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ دینہ ،شکیل آفتاب اے ایس آئی ہمراہ ٹیم نے بہترین کار کردگی دکھاتے ہوئےبد بخت ملزم گلزار سکنہ منگلا کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ،ذرائع کے مطابق بد بخت ملزم چند سالوں سے مختلف چیلے کاٹ رہا تھا اور جادو ٹو نہ پر یقین رکھتا تھا ،عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.