دینہ پولیس کی کارروائی، دورانِ گشت و ناکہ بندی 3 ملزمان سے ایک کلو 620گرام چرس برآمد

0

دینہ: پولیس تھانہ دینہ کی کاروائیاں ،دورانِ گشت و ناکہ بندی 3ملزمان سے ایک کلو 620گرام چرس برآمد ،ملزمان گرفتار، مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دینہ کے اظہر اقبال اے ایس آئی نے دورانِ گشت و ناکہ بندی ملزم محمد زبیر ولد عابد حسین سکنہ افغان آباد سے 1280گرام چرس برآمد کر لی۔

اسی طرح دوسری کاروائی میں پولیس تھانہ دینہ کے اے ایس آئی واجد حسین نے دورانِ گشت ملزم ذوالقرنین بشیر ولد محمد بشیر سکنہ گگڑ خودرد دینہ سے 180گرام چرس اور ملزم راحیل عتیق سکنہ شہامد پور دینہ سے 160گرام چرس برآمد کر لی۔

پولیس تھانہ دینہ نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کر لئے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.