جہلم میں گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر 55 سالہ شخص نے خود کو آگ لگا لی

0

جہلم: گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر 55سالہ شخص نے خود کو آگ لگا لی، آگ سے پورا گھر جل کر راکھ، قیصر کو ریسکیو نے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق محلہ پیرا غیب میں گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر 55سالہ قیصر ولد منظور نامی شخص نے خو دپر تیل چھڑک کر آگ لگا لی جس سے آگ نے اس کے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا ۔آگ سے قیصر نامی شخص کا جسم کافی حد تک جھلس گیا۔

ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپا کر جھلسے ہوئے شخص کو سول ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں اس کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.