کھیوڑہ شہر گندگی کا ڈھیر، نالے بند، گندا پانی سڑکوں پر پھیلنے کی وجہ سے شہریوں کو گزرنا محال

0

کھیوڑہ: شہر گندگی کا ڈھیربن گیا، نالے بند، گندا پانی سڑکوں پر پھیلنے کی وجہ سے نمازیوں کا دیگر شہریوں کو گزرنا محال بن گیا، سینٹری ورکرمن پسند گھروں میں تعینات، باقی شہریوں کا اللہ حافظ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ و کونسلرز کی عدم دلچسپی، شہریوں کا ڈی سی جہلم، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر ضلع جہلم میں آبادی کے لحاظ سے دوسرابڑا شہر ہے اور قومی خزانے میں ٹیکس بھی سب سے زیادہ کھیوڑہ شہر سے نمک،کوئلہ،سیمنٹ، سوڈا ایش،جپسم ودیگر قدرتی وسائل کی مد سے جاتا ہے مگر افسوس کہ ہمیشہ کی طرح کبھی بھی انتظامیہ و سیاسی نمائندوں نے کھیوڑہ کے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کردار ادا کبھی نہیں کیا کھیوڑہ شہر گندگی سے بھرا پڑا ہے نالے بند ہونے کی وجہ سے گندا پانی سڑکوں پر پھیلنے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کئی کئی ہفتوں کے بعد صفائی اگر کی جائے تو بلدیہ ملازمین گندگی کے ڈھیر اٹھانے کے لیے کئی کئی دن لگا دیتے ہیں یا پھر نالوں سے نکالا گیا گند کی کے ڈھیر سڑکوں پر پھیل جانے کی وجہ سے پھرنالوں میں گرتا ہے مگر افسوس شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔

سینٹری ورکروں کو بلدیہ ملازمین و من پسند گھروں میں تعینات کیا ہوا ہے اور اس کے علاوہ ذاتی تعلقات کو نبھانے کے لیے سینٹری ورکروں کو صفائی کے لیے بھیجا جاتا ہے مگر افسوس کہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ آفس تک ہی محدود رہتے ہیں ان کو شہریوں کے مسائل کے ساتھ کوئی دلچسپی نہیں ہے اور منتخب کونسلرز بھی صفائی کے مسئلے پر کوئی دلچسپی نہیں لیتے۔

عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.