کھیوڑہ شہر کی مین روڈ ٹھیکیدار ادھوری چھوڑ کر غائب، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

0

کھیوڑہ: شہر کی مین روڈ ٹھیکیدار ادھوری چھوڑ کر غائب، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، عوامی سماجی حلقوں کا محکمہ ہائی وے کے اعلی افسران اور صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیدار کے خلاف غفلت برتنے اور کام میں عدم دلچسپی لینے پر محکمانہ کاروائی کی جائے اور مین روڈ کی تعمیرکا کام دوبارہ شروع کروایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر کی مین روڈ کھنڈرات بنی ہوئی تھی کھیوڑہ شہر کی مین روڈ کی تعمیر کے لیے صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے خصوصی طور 10 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے تھے اور روڈ کی تعمیر کا کام بھی ترجیح بنیادوں پر شروع کروایا تھا اور تقریبا ڈیڑھ کلومیٹر روڈ کی تعمیر مکمل کرنے کے بعد ٹھکیدار غائب ہو گیا مگر افسوس محکمہ ہائی وے کے افسران نے ٹھکیدار کی غفلت برتنے کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا ۔

عوامی سماجی حلقوں نے صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ خصوصی دلچسپی لے کر مین روڈ کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کروائیں ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.