دینہ میں 45سالہ نامعلوم عورت ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق

0

دینہ: 45سالہ نامعلوم عورت ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق، اطلاع ملتے ہی پولیس سٹی چوکی دینہ موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لے کر پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچا دیا ،پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق تیز گام ٹرین جوکہ راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی جب دینہ پھاٹک کے قریب پہنچی تو اچانک ایک خاتون ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے ٹرین کے سامنے آگئی جس سے 45سالہ خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس سٹی چوکی دینہ کے مطلوب حسین اے ایس آئی موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کروا دیا ،جاں بحق ہونیوالی خاتون کی شناخت نہ ہو سکی ،پولیس نے ورثا ء کی تلاش شروع کر دی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.