ڈومیلی کے علاقہ فور پوٹھی میں سکول بس کھائی میں جا گری، 7 بچے شدید زخمی

0

ڈومیلی: نواحی علاقہ میں سکول بس ڈرائیور کا پاؤں بریک پیڈل میں پھنسنے سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ،7بچے شدید زخمی ،گاڑی اُلٹنے کے باعث چیخ و پکار مچ گئی،زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال پہنچایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کی حدود فور پوٹھی سے بڑاگواہ جانے والی سکول بس نمبری MRXA-049جس کو حسن نامی ڈرائیور چلا رہا تھا کہ اچانک ڈرائیور کا پاؤں بریک پیڈل میں پھنس گیا جسے وہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی اُلٹ کر کھائی میں جا گری ۔

بس الٹنے سے بس میں سوار 7سکول کے بچے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت مقامی ہسپتال پہنچایا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.