مڈل اور سیکنڈری سطح کے طلباء و طالبات کے سکول بیگ کا وزن کم کیا جائے، والدین کا مطالبہ

0

پڑی درویزہ: مڈل اور سیکنڈری سطح کے طلباء و طالبات کے سکول بیگ کا وزن کم کرنے کا مطالبہ ۔پورے صوبہ پنجاب کے مڈل اور ثانوی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے سکول بیگ کو ہلکا کرنے کا مشترکہ مطالبہ سا منے آگیا ہے ۔

طلباء و طالبات کے والدین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ جماعت پنجم سے جماعت دہم تک کے سکول بیگ کا وزن 12سے 15کلو گرام تک ہو گیا ہے جو طلباء و طالبات کی عمر اور جسمانی ساخت سے بہت زیادہ ہے ۔والدین کی اکثریت نے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب سے مطالبہ کیا ہے وہ مذکورہ مسئلہ پر سنجیدگی سے غور کریں ۔

والدین کا کہنا ہے کہ آج سے چالیس سال قبل سکول بیگ چھوٹے ہوتے تھے لیکن تعلیم معیاری ہو تی تھی اس کے برعکس آج سکول بیگ بہت وزنی ہو گئے ہیں لیکن طلباء و طالبات کی تعلیم معیاری نہیں رہی ہے ۔

سکول بیگ کے متعلق بی بی سی ریڈیو کی ایک رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختون خواہ کی عدالت عالیہ پشاور میں ایک طالب علم کے والد نے درخواست دائر کی ہے جس میں شکایت کی گئی کہ طلباء و طالبات کے سکول بیگ اس قدر وزنی ہیں کہ چھوٹی عمر کے طلباء و طالبات کی کمر میں درد ہونا شروع ہو گیا ہے اس لیے سکول بیگ کو ہلکا کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔ عدالت عالیہ کی طرف سے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکول بیگ کا وزن کم کرنے پر غور کرے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.