Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

غریب وال فیکٹری میں دوران ڈیوٹی ایک اور نوجوان سیفٹی کے ناقص انتظامات کی بھینٹ چڑھ گیا

0

پنڈدادنخان کے نواح میں غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں دوران ڈیو ٹی ایک اور نوجوان سیفٹی کے ناقص انتظامات کی بھینٹ چڑ ھ گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے نواح میں واقع غریب وال سیمنٹ کمپنی میں سیفٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ساؤول وال کا 25سالہ محمد عامر نامی نوجوان دوران ڈیو ٹی کنویئر بیلٹ میں آنے کی وجہ سے جان کی بازی ہا ر گیا ۔

فیکٹری انتظامیہ اپنی نااہلی کی وجہ سے پیش آنے والے واقع کو گزشتہ واقعات کی طرح دبانے میں مصرف رہی، اس طرح کے واقعات پر پردہ ڈالنے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہونے والے افراد کو بروقت طبی امداد سے محروم ہو کر جان کی بازی ہار جاتے ہیں کیونکہ فیکٹری میں ناقص سیفٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ طبی امداد نہ ہو نے کے برابر ہے۔

غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں ناقص سیفٹی انتظامات کی وجہ سے حادثہ کا یہ کو ئی پہلا واقع نہیں ہے اس سے پہلے بھی کئی واقعات رونماں ہوچکے ہیں جن میں کئی مزدور معذور اور متعدد جان کی بازی ہار چکے ہیں لیکن کمپنی انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رنگتی۔

یاد رہے گزشتہ سال بھی تین نوجوان سیفٹی انتظامات نہ ہو نے کی وجہ حادثہ میں جان کی بازی ہار گئے تھے لیکن کمپنی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ابھی تک بھی کوئی عملہ اقدام نہ کیا گیا جس کی وجہ سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.