Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

جہلم میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو لوٹ لیا۔ ڈاکو نقدی، موبائل اور موٹرسائیکل چھین لی

0

جہلم: تھانہ صدر چوکی کالا گجراں ڈاکوؤں،چوروں کے حوالے ،علاقہ مکین عدم تحفظ کا شکار، مقامی پولیس کے افسران و اہلکار تھانوں تک محدود ،محافظ سکواڈ گشت کرنے کی بجائے گلی محلوں میں دیہاڑیاں لگانے میں مصروف۔اہل علاقہ کا ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جہلم کی پولیس چوکی کالا گجراں میں بڑھتی ہوئی چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا نامعلوم ڈاکو مختلف مقامات پر ناکے لگا کر سرشام راہ گیروں کو لوٹنے لگے۔

اس حوالے سے گزشتہ شام لٹنے والے چوہدری محمد نویس ولد عبدالحکیم ، اظہر اقبال ولد محمد اقبال سکنائے پرانا کوٹھہ نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ گزشتہ شام 7 بجے کے قریب ریلوے پھاٹک کوٹھہ سے چند گز کے فاصلے پر 2 نامعلوم ڈاکو اسلحہ تان کے کھڑے تھے جنہوں نے رکنے کا اشارہ کیا اور اسلحہ کی نوک پر دوران تلاشی ساڑھے 14 ہزار روپے نقدی ، 3 عدد موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی جس پر ہم ڈاکوؤں کے ساتھ گتھم گتھا ہو گئے اس طرح نامعلوم ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے۔

واقع کی اطلاع پولیس چوکی کالا گجراں میں دی تو انچارج پولیس چوکی عمران سب انسپکٹر نے کہا کہ ڈکیتی کی بابت کسی سے کوئی ذکر نہ کرنا میں کوشش کرونگا کہ ڈاکوؤں کو خفیہ طریقے سے تلاش کرلوں جبکہ دوسری جانب روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی چوریوں ، ڈکیتیوں کی وجہ سے علاقہ مکین خوف و حراس میں مبتلا ہیں ۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس چوکی کالا گجراں میں فرض شناس ، ایماندار پولیس افسران و اہلکاروں سمیت محافظ سکواڈ تعینات کئے جائیں جو روزانہ کی بنیاد پر گشت کرکے شہریوں کو تحفظ فراہم کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.