ن لیگیوں کوکھیوڑہ کارڈ استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ فرید ملک

0

کھیوڑہ: ن لیگیوں کوکھیوڑہ کارڈ استعمال نہیں کرنے دیں گے، ن لیگی حکمرانوں نے ختم نبوتؐ کے قانون کو چھیڑا اور جس جماعت کے لیڈر نے مودی کی یاری نبھانے کے لیے ملک پاکستان کی عزت کا خیال نہ رکھا ہو اب آنے والے الیکشن میں ن لیگ کو بری طرح شکست کا سامنا کرنے کے ڈر سے ن لیگی الیکشن میں کھیوڑہ کارڈ استعمال کرنے کے چکروں میں ہیں ضلع جہلم کی عوام الیکشن میں ن لیگ کی بھرپور مخالفت کرینگے اور عاشقان رسول ؐ ن لیگ کا مکمل بائیکاٹ کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار مطابق عوامی مسلم لیگ کے تحصیل رہنما فرید ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی جماعت اب آنے والے الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے کے چکروں میں شکست کے ڈر سے کھیوڑہ کارڈ استعمال کرنے کے چکر میں ہیں مگر ہم ن لیگ کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے کھیوڑہ کارڈ ہر گز استعمال نہیں ہونے دیں گے جس جماعت نے ختم نبوت کے قانون کو چھیڑا اور نااہل میاں نواز شریف مودی کی یاری نبھانے کے لیے اپنے وطن پاکستان اور مسلمانوں پر جھوٹے الزامات لگائے اب ن لیگی امیدوار عوام سے ووٹ حاصل کرنے کے لیے عوام کو ہمیشہ کی طرح سبز باغ دکھائیں گے مگر اب عوام باشعور ہو چکی ہے ن لیگی امیدواروں کے جھوٹے وعدے اور جھوٹوں دعووں پر یقین نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ کرنے کے لیے پانچ سالوں میں کئی بار تاریخیں دی اور سرکاری وسائل سے انتظامات بھی کیے گئے حلقے کی عوام نے بڑی امیدیں بھی لگائی کہ شریف برادران کے پنڈدادنخان میں دورہ کرنے سے تحصیل پنڈدادنخان کی محرومیاں دور ہو جائیں گی مگر افسوس کہ شریف برادران نے پنڈدادنخان کا دورہ نہیں کیا اور ن لیگ نے پانچ سالوں میں تحصیل پنڈدادنخان میں کوئی بھی میگا پراجیکٹ نہیں بنوایا اب آنے والے الیکشن میں عوام ن لیگ کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.