پولیس کی کامیاب کارروائی، چوبیس گھنٹے کے اندر بہن کو قتل کروانے والی بہن گرفتار

0

سوہاوہ: ایچ آئی یو انچارج کی کامیاب کارروائی، چوبیس گھنٹے کے اندر بہن کو قتل کروانے والی بہن گرفتار، مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ڈومیلی کے علاقے دیال میں بھانجے نے والدہ کی مدد سے خالہ کو پسٹل کے پندرہ فائر کر کے قتل کر کے فرار ہو گیا ۔

انچارج ہومی سائیڈ انویسٹی گیشن سب انسپکٹر اشرف للِہ نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کی ا بتدائی رپورٹ میں معلوم ہوا کے مقتولہ چھ ماہ کی حاملہ تھی جس پر سب انسپکٹر اشرف للِہ نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملزم صدام کی والدہ کو شامل تفتیش کیا۔

خاتون نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بہن غیر شادی شدہ تھی جس کے حاملہ ہونے کا پتہ چلا تو اسے ضائع کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئے جس پر بیٹے صدام نے طیش میں آ کر بہن کو صبح پسٹل کے فائر کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔

پولیس کی طرف سے چوبیس گھنٹے سے قبل ملزم کو سہولت فراہم کرنے پر اس کی والدہ کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا جبکہ پولیس تھانہ ڈومیلی نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.