Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

قلعہ روہتاس میں جاری 6 ترقیاتی سکیمیں جلد از جلد مکمل کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی

0

دینہ: روہتاس فورٹ میں جاری 6 ترقیاتی سکیمیں جلد از جلد مکمل کی جائیں، قلعہ روہتاس میں ناجائز طور پر مقیم چار ہزار افراد کی متبادل کالونی میں آباد کاری کیلئے سروے کرایا جائے اور ان کی اس تاریخی عمارت سے انخلاء کو جلد از جلد یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے قلعہ روہتاس کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد ، اے سی دینہ راجہ محمد سلیم، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر روہتاس محمد خالد سرور اور دیگر افسران موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سیاحوں کیلئے ایک اعلیٰ معیار کی کینٹین بنائی جائے ، قلعہ کے اندر بینچ رکھے جائیں اور اس کے چاروں اطراف لائٹس کا بھی انتظام کیا جائے ۔ انہوں نے قلعہ کے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔



جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.