کھیوڑہ میں گندگی کے ڈھیر، نالے بند ،محلوں میں صفائی نہیں ہوتی، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

0

کھیوڑہ: شہر میں گندگی کے ڈھیر نالے بند ،کئی کئی ماہ محلوں میں صفائی نہیں ہوتی، نالے بند ہونے کی وجہ سے گندا پانی سڑکوں پر نمازیوں و دیگر شہریوں کا سڑکوں سے گزرنا محال بن گیا ،گندگی کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا، منتخب نمائندوں نے صفائی کے مسئلے پر کبھی دلچسپی نہیں لی۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر ضلع جہلم میں آبادی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے شہر میں مائن کا وزٹ کرنے کے لیے سیاحوں کا رش لگا رہتا ہے مگر افسوس کہ شہر میں صفائی کا نظام آج تک بہتر کرنے میں منتخب نمائندے کامیاب نہیں ہو سکے۔

ہر گلی محلے میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور گندگی کی وجہ سے نالے بند پڑے ہیں ،نالے بند ہونے کی وجہ سے گندا پانی سڑکوں پر پھیلا ہوا ہے۔سڑکوں پر گندگی کی وجہ سے نمازیوں و دیگر شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کئی کئی مہینے محلوں میں گلیوں نالیوں کی صفائی نہیں ہوتی مگر افسوس کہ منتخب نمائندوں نے صفائی کے مسئلے پر توجہ دینی چھوڑ دی۔

عوام سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے شہر میں صفائی کے مسئلے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.