سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم فواد چوہدری کی دعوت پر 18ستمبر کو جہلم کا دورہ کریں گے

0

جہلم: سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی دعوت پر 18ستمبر کو جہلم آئیں گے،،سابق ٹیسٹ کرکٹر فراز چوہدری کے ہمراہ سید ضمیر جعفری اسٹیڈیم اور ٹینکی والے گراؤنڈ کا دورہ کر کے نوجوانوں سے ملاقاتیں کریں گے اور کرکٹ کے فروغ کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں کھیلوں کو فروغ دینے اور گراؤنڈز کو آباد کر کے نوجوان نسل کو نشہ کی لعنت سے بچانے کے لیے پی ٹی آئی کی قیادت نے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی دعوت پر سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم 18ستمبر بروز منگل فراز چوہدری کے ہمراہ سید ضمیر جعفری اسٹیڈیم اور ٹینکی والے گراؤنڈ بلال ٹاؤن کا دورہ کر کے کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کریں گے اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.