Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال کے چچازاد بھائی کی وفات پر ریاست خان چوہدری کا اظہار تعزیت

0

جہلم: شہر کی مشہور و معروف سماجی سیاسی و کارروباری شخصیت ریاست خان چوہدری نے اپنے ایک بیان میں نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال کے چچا زاد بھائی چوہدری عظمت بھٹو کی المناک وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اور میرے تمام دوست احباب چوہدری ظفر اقبال سے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اوراللہ کے حضور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ،انہوں نے متاثرہ خاندان سے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صبرسے کام لیں جو دنیا میں آیا ہے اس نے ایک نہ ایک دن ضرور جانا ہے ، انہوں نے مرحومین کے صبروجمیل کی دعا بھی کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.