Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

پنڈدادنخان پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں افیون اور چرس برآمد

0

پنڈدادنخان: ایس ایچ او پنڈدادن خان کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، منشیات پشاور سے گوجرانوالہ سمگلنگ کی جا رہی تھی، اہل علاقہ کاپنڈدادنخان پولیس کو خراج تحسین ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او پنڈدادنخان عبدالغفور بٹ نے منشیات فروشوں کے خلاف مہم کا آ غاز کر دیا۔ ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پشاور سے گوجرانوالہ سمگلنگ کی جانے والی 4 کلو افیون3 ,1/2کلو چرس جمعہ خان ولد باصم خان قوم پٹھان ساکن درگاہ صوب کوئٹہ سے برآمد کر کے 9Cکے تحت پرچہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

ملزم یہ منشیات پنڈدادنخان کے راستہ سے گوجرانولہ لے کر جا رہا تھا کہ للِہ چوک میں پولیس نے دھر لیا۔ اہل علاقہ نے ایس ایچ او عبدالغفور بٹ ان کی ٹیم اور ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کو منشیات فروشوں کے خلاف مہم پر خراج تحسین پیش کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.