ڈومیلی پولیس کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی، 2 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

0

ڈومیلی:  ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی، 2 ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد، مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کے محمد ندیم ایس آئی نے دوران گشت وناکہ بندی ملزم محمدوسیم ولد محمد اشرف قوم جٹ سکنہ ہمبو ہیل تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے رائفل 12بور ڈبل بیرل بمعہ 03کارتوس ،پسٹل 30بور معہ 04 روند برآمدکر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ ڈومیلی کے محمد ارشاد اے ایس آئی نے دورا ن گشت ملزم عثمان علی ولد محمد اسلم قوم جٹ سکنہ ہمبو ہیل تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے پسٹل 30بور معہ 03روند برآمدکر کے مقدمہ درج کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.