دینہ کی آبادی بڑھنے کی وجہ سے سکولوں میں بچوں کی گنجائش کم، سرکاری سکولز بنیادی سہولتوں سے محروم

0

دینہ: شہر کی آبادی بڑھنے کی وجہ سے سکولوں میں بچوں کی گنجائش کم ،سرکاری سکولز بنیادی سہولتوں سے محروم ،آبادی میں اضافے کی وجہ سے سکولوں میں بچوں کے داخلے کی گنجائش کم پڑنے لگی ،اکثریت داخلوں سے محروم ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ و گردونواح کے سرکاری سکولوں میں بڑھتی ہوئی آبادی کی پیش نظر طلبہ و طالبات کے بیٹھنے کی جگہ کم پڑنے لگی ہے ،ایک ایک کلاس میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبا ت بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں ،گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے اکثر طلبہ و طالبات داخلوں سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔

گنجائش سے زائد بچوں کو ایک ہی کلاس میں بِٹھا کر پڑھانے سے شدید مشکلات درپیش ہیں ،والدین کی اکثریت نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سکولوں کو وسیع کر کے مزید کلاس رومز تعمیر کیئے جائیں تاکہ مستقبل کے معمار اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.