سوہاوہ میں تحریک لبیک اور آزاد گروپ میں مقابلہ، ن لیگ اور پی ٹی آئی دوڑ سے آوٹ

0

سوہاوہ: حلقہ پی پی 25 سوہاوہ میں تحریک لبیک اور آزاد گروپ میں مقابلہ، ن لیگ اور تحریک انصاف دوڑ سے آوٹ ہو گئی۔ سروے

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ حلقہ پی پی پچیس میں سیاسی صورتحال انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر چکی ہے تحصیل سوہاوہ کی دس یونین کونسلوں کو ن لیگ اور تحریک انصاف کی طرف سے نظر انداز کرنے کے بعد ن لیگ اورتحریک انصاف کے پی پی پچیس کے امیدواروں کو الیکشن مہم میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔

سابق ایم پی اے کی طرف س کسی پارٹی کی باضابطہ حمایت نہ کرنے کی وجہ سے سوہاوہ شہر کی پانچ یونین کونسلوں اور ڈومیلی کی پانچ یونین کونسلوں سمیت تحصیل دینہ کے شہریوں نے آزاد امیدوار راجہ سفیر اور تحریک لبیک کے امیدوار پیر سید عرفان امیر شاہ کی الیکشن مہم میں حصہ لینا شروع کر دیا جبکہ دونوں امیدواروں میں سخت مقابلے کا امکان ہے ۔

ن لیگ کی طرف سے سابق ایم پی اے مہر فیاض کو دینہ میں ن لیگ تقسیم ہونے کی وجہ اور سوہاوہ میں اثرو رسوخ اور ن لیگ کی تنظیم کے ساتھ نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جبکہ تحریک انصاف کے یاور کمال کو ڈومیلی کے ایک مخصوص علاقے کے علاوہ دینہ اور سوہاوہ سے مایوسی کا سامنا ہے

۔ تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر تحریک انصاف کا ووٹ بینک آزاد اور تحریک لببیک پاکستان کے امیدوار وں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ۔ عوامی سروے میں ن لیگ اور تحریک انصا ف کی تقسیم سے آزاد امیدوار راجہ سفیر اکبر اور ٹی ایل پی کے امیدوار میں مقابلہ لگ رہا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.