خدمت گروپ کے پینل کا سوہاوہ میں مرکزی الیکشن آفس کا شاندار افتتاح

0

سوہاوہ: خدمت گروپ کے پینل کا سوہاوہ شہر میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 66اور پی پی پچیس سے چوہدری محمد ثقلین اورراجہ سفیر اکبر کے خدمت گروپ کے پینل نے سوہاوہ شہر میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کیا جس میں شہریوں سے ووٹروں اور سپوٹروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

خدمت گروپ کے امیدوار راجہ سفیر اکبر نے حلقہ پی پی پچیس کے متعلق اپنا منشور عوام میں پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ کامیابی کے فوراً بعد سوہاوہ اور دینہ کے لئے سوئی گیس واٹرسپلائی کے میگا پراجیکٹ کا آغاز کیا جائیگا جبکہ نوجوانوں کے لئے سپورٹس کمپلیکس اور صحت اور تعلیم کے لئے کالج یونیورسٹی سمیت درجنوں پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کر کے عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھو گا ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.