معروف فوک سنگر منیر حسین دورہ دبئی سے واپس پہنچ گئے

0

دینہ: معروف فوک سنگر منیر حسین دورہ دبئی سے واپس پہنچ گئے،ایئر پورٹ پر انہیں دوست احباب کی جانب سے خوش آمدید کیا گیا ،دبئی میں شاندار پروگرامز اور اپنی پرفارمنس سے مداعوں کے دل جیت لیئے ،اپنے مختلف پروگرامز میں پنجابی ،اردو گانوں کے ساتھ ساتھ عارفانہ کلام سے حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے رہائشی معروف فوک سنگر منیر حسین اپنے پرائیویٹ پروگرامز کے سلسلہ میں دوبئی گئے ہوئے تھے اور گزشتہ روز دورہ مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچ گئے ۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ دوبئی میں بسنے والوں کی محبتوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے خوب پیار دیا اور میری پرفارمنس پر خوب داد دی، مجھے خوشی ہے کہ آج کے جدید ترین دور میں بھی دوبئی میں بسنے والے نوجوانوں نے مجھ سے سیف الملوک اور عارفانہ کلام سنے ،میں نے ہمیشہ جس ملک میں پرفام کیا وہاں سیف الملوک پڑھا اور مجھے پاک کلام پڑھنے پر داد ملی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے اپنے ملک پاکستان کا نعرہ بلند کیا ،ملک پاکستان اللہ تعالی کی طرف سے ایک تحفہ ہے ہمیں ملک جل کر اس کا نام روشن کرنا چاہیے ،میں نے واقعہ کر بلا پر بھی اپنا کلام پیش کیا ،لاتعداد پروگرامز اندرون و بیرون ممالک کیئے ،اپنے مداعوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی حوصلہ افزائی اور داد سے مجھے خوشی ملتی ہے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.