ہر ووٹر اور کارکن میرے سرکا تاج، کسانوں کا میرے حق میں نکلنا میری خوش نصیبی ہے۔ فواد چوہدری

0

پنڈ دادنخان:جہلم کے حلقہ این اے 67 اور پی پی 27 کا ہر ووٹر اور ہر فرد میرے لیے محترم ہے، آج میں جو کچھ ہوں اللہ کے فضل اور کارکنوں اورعوام کی دعاؤں اور محبت کا نتیجہ ہے اور اس پر میں حلقے کے عوام کا بہت مشکور ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان پاکستان تحریک انصاف امیدوار حلقہ این اے 67 و پی پی 27 فواد چوہدری نے ایک خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں آنے والا ہر کارکن میرے سر کا تاج ہے اور میرے لئے ایک بہت قیمتی اثاثہ اور ان کی قدر اور عزت میرے دل میں بسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ووٹر ہر کارکن میری آنکھوں کا تارا ہے، جہلم اور پاکستان کی عوام کی یہ محبت اور خلوص ہی انشاء اللہ تحریک انصاف کی کامیابی کا باعث بنے گا،اس حلقے کا مزدور کسان جس طرح میرے لیے نکلا میری خوش نصیبی ہے۔ میرے کارکن عوام میرے لئے سب سے قیمتی اثاثہ ہیں اور حلقے کے ہر فرد کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں اور اپنی عوام کیلئے ہر وقت انشاء اللہ کھلے رہیں گے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.