بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کی بحالی کیلئے قربانیاں ناقابل فرموش ہیں۔ ڈاکٹر غلام حسین

0

جہلم (سرفراز ملک سے) بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کی بحالی کیلئے قربانیاں ناقابل فرموش ہیں، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر غلام حسین کامحترمہ کلثوم نواز کی رحلت پر سوگوارسے دلی تعزیت کا اظہار کیاہے۔

سویڈن سٹاک ہوم سے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر غلام حسین نے ٹیلی فونک بیان دیتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ محترمہ کلثوم نواز کی رحلت شریف خاندان کیلئے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔محترمہ ایک باوقار اور سمجھ دار خاتون تھی جنہوں نے میاں نواز شریف کا ہر دور میں ساتھ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورسوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.