Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

پنڈدادنخان کے دیہاتوں میں برساتی پانی کے ریلے نے ہر طرف تباہی مچا دی، لوگ نقل مکانی پر مجبور

0

کھیوڑہ: تحصیل پنڈ دادنخان نواحی گاؤں ڈنڈوت آر ایس(ڈالمیاں) کے ملحقہ ڈیرہ سخی (یوسی گولپور) میں برساتی پانی کے ریلے نے ہر طرف تباہی مچا دی مگر افسوس کہ کبھی بھی یوسی چیئرمین ایم این اے و ایم پی اے نے کسی بھی دور میں ہمارے مسائل پر کبھی توجہ نہیں دی پہاڑی پانی کا ریلہ تحصیل چوآسیدن شاہ کے گاوں پڈھ ڈنڈوت میں داخل ہو کر ڈیرہ سخی سے گزرتا ہوا کوڑہ چوران میدانی ایریا میں پھیل جاتا ہے۔

ڈیرہ سخی کا ایریا پہاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ برساتی نالے میں پانی کا بہاو زیادہ تیز ہوتا ہے ،مکان زمین بوس ہو گئے مزدور طبقہ نقل مکانی کرنے پر مجبور مزدوروں کے گھروں کی چار دیواریاں گر گئیں ،مال مویشوں کے پینے کے پانی جس جوہڑ میں جمع ہوتا تھا وہ جوہڑ بھر جانے کے باعث اوور فلو کرنے لگا ،جس سے پانی گلیوں اور محلوں میں داخل ہو گیا ہے۔

محمد اختر و اہلیان ڈیرہ سخی کے مطابق کہ جب بھی تحصیل چوآسیدن شاہ کے پہاڑی ایریے میں بارشوں کا زور آتا ہے تو پہاڑی ایریے کا سارا پانی سیلابی ریلہ آبادی کے ساتھ کچے حفاظتی بند کے ساتھ ٹکراتا ہے اور کچا بند ٹوٹتا ہے اور ساتھ ہی ہمارے گھروں کو شدید نقصان پہنچتا ہے ڈیرہ سخی میں تقریبا 90 گھر ہیں اور سارے کا سارا مزدور طبقہ رہتا ہے پہاڑی ایریا میں جپسم کی لگی لیزوں پر مزدور ی کر کے بچوں کے پیٹ پالتے ہیں مگر افسوس کہ کبھی بھی اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان اور یوسی گولپور پنڈ دادنخان والوں نے کبھی رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آج تک ہم سے ووٹ لینے والوں نے ہمیں ڈیرہ سخی کے ساتھ برساتی نالے کی طرف حفاظتی بند نہیں بنوا کر دیا اگر ہمارے گھروں کے ساتھ حفاظتی بند بنا ہوا ہوتا تو ہمارے گھروں کو اتنا نقصان نہ ہوتا کمشنر راولپنڈی ڈی سی جہلم نومنتخب ایم این اے فواد چوہدری اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان خدا راہ ہمارے مسائل پر خصوصی توجہ دے کر ہمیں برساتی نالے کے ساتھ حفاظتی بند بنوا کر دیں تاکہ ہم اپنے بچوں کے ہمراہ سکون کی زندگی بسر کر سکیں ۔

تحصیل پنڈدادنخان کی یوسی گولپور (ڈیرہ سخی) کے رہائشیوں نے بتایا کہ ہمارے حلقے میں تقریبا30 سالوں سے ن لیگ کے نمائندوں نے اقتدار کے مزے لیے ہمیں ہر بار تسلیاں دے کر ووٹ لیے مگر افسوس کہ ہمارے مسائل حل کرنے کا نام تو کیا ہمارے مسائل دیکھنا بھی گوارہ نہ کیے اس بار موجودہ الیکشن میں ہم نے پی ٹی آئی کے امیدوار فواد چوہدری پر بھرپور امید کرتے ہوئے اپنے ایریے سے بھرپور کامیاب کروایا اب ہم نے اپنے مسائل حل کروانے کے لیے تمام تر امیدیں فواد چوہدری پر لگا رکھی ہیں اور ہمیں امید بھی ہے کہ ہمارے ڈیرے کے ساتھ حفاظتی بند بنوائیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.