کھیوڑہ میں نیشنل بینک کا کیشئر شہریوں کو سہولیات دینے کے بجائے تنگ کرتا ہے۔ راجہ نوید شفقت

0

کھیوڑہ: نیشنل بنک کاکیشیئر شہریوں کو تنگ کرنے لگا شہریوں کو پرانے نوٹ تبدیل اور بڑے نوٹوں کا چینج کرانے کے لیے شدید پریشانی کا سامنا عوامی سماجی حلقوں نے نیشنل بنک کے اعلی احکام سے کیشیئر کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کے معروف بزنس مین راجہ نوید شفقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہر میں نیشنل بنک کا کیشیئر عوام کو سہولیات دینے کے بجائے ناجائز تنگ کرتا ہے عوام کو پرانے ٹیپ والے نوٹ تبدیل کرانے اور بڑے نوٹوں کا چینج دینے کے لیے صاف انکار کر دیتا ہے اور شہریوں کو جواب دیتا ہے کہ پرانے ٹیپ والے نوٹ تبدیل کرانے اور بڑے نوٹوں کا چینج لینے کے لیے پنڈدادنخان نیشنل بنک کی برانچ جاو جب کھیوڑہ نیشنل بنک کی برانچ سے پنڈدادنخان نیشنل بنک کی برانچ 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل بنک کے اعلی افسران کیشیئر کے خلاف محکمانہ کاروائی کریں تاکہ شہریوں کو کھیوڑہ میں نیشنل بنک برانچ کی سہولیات مل سکیں اور شہریوں کو کھیوڑہ سے پرانے ٹیپ والے نوٹ تبدیل کرانے اور بڑے نوٹوں کا چینج کرانے میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.