کھیوڑہ شہر کو منشیات فروشوں سے پاک کرنا ہے، مزید 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ راجہ عثمان تصدق

0

کھیوڑہ: پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا، راجہ عثمان تصدق ایس آئی انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ کاشف خان اے ایس آئی محرر نواز گوندل و دیگر ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش رنگے ہاتھوں پکڑ لیے، منشیات فروشوں سے 2100 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو جیل بھیج دیا، عوامی سماجی حلقوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے پر کھیوڑہ پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، ایس ایچ او پنڈدادنخان عبدالغفور بٹ کی خصوصی ہدایت پر کھیوڑہ پولیس نے منشیات کی روک تھام کے لیے کارروائیاں شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پنڈدادنخان عبدالغفور بٹ نے کھیوڑہ پولیس کو ہدایات جاری کر دیں کہ کھیوڑہ شہر کو منشیات فروشوں سے پاک کیا جائے جس پر راجہ عثمان تصدق ایس آئی انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ کی قیادت میں کاشف خان اے ایس آئی محرر نواز گوندل و دیگر ٹیم میں محمد نصیر منیب گل سخاوت حسین نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈنڈوت آ ر ایس (ڈالمیاں) سے دلشاد امیر ولد محمد امیر سکنہ ڈنڈوت تحصیل چوآسیدن ضلع چکوال سے 1080گرام اور عبدالشکور ولد نوشیروان سکنہ کھیوڑہ سے 1120 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف 9C کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔

اس موقع پر راجہ عثمان تصدق ایس آئی انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایس ایچ او پنڈدادنخان عبدالغفور بٹ نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ کھیوڑہ شہر کو منشیات فروشوں سے پاک کرنا ہے الحمداللہ میں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دئیے ہیں، انشاء اللہ کھیوڑہ شہر کو منشیات فروشوں و دیگر جرائم سے پاک کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا شہریوں کو بھی چاہیے کہ منشیات فروشوں اور جرائم سے شہر کو پاک کرنے کے لیے ہمارا بھر پور ساتھ دیں اور جرائم پیشہ لوگوں کی نشاندہی کریں تاکہ شہر میں ہر قسم کے جرائم کا خاتمہ ہو سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.