Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

دینہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالا تیسرا نوجوان بھی چل بسا

0

دینہ: جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالا تیسرا نوجوان بھی چل بسا ،تینوںنوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نوجوانوں کی میتیں جب جنازہ کے لئے اُٹھیں تو ہر آنکھ اشکبار تھی اور علاقہ میں سوگ کا عالم تھا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل اور مزدہ ٹرک میں تصادم ہوا جس میں موٹر سائیکل سوار 2نوجوان محمد عرفان اور علی حیدر موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ تیسرے نوجوان زاہد نصیر ساکنائے ڈھوک باغ ترکی موڑ شدید زخمی ہو گیا تھا جسے شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا تھا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تیسرا نوجوان زاہد نصیر بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کا تعلق ایک ہی گاؤں سے تھا اور 2نوجوان آپس میں کزن تھے ، تینوں نوجوانوں کی نماز جنازہ اکٹھی ادا کی گئیں،نوجوانوں کی میتیں جب جنازہ کے لئے گھروں سے اُٹھیں تو کہرام مچ گیا علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی ،تینوں نوجوانوں کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.