توہین رسالت قانون کے خلاف نئی مہم جوئی قابل مذمت ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

0

جہلم: توہین رسالت قانون کے خلاف نئی مہم جوئی قابل مذمت ہے،حکمران توہین رسالت کے مرتکب ہو کر عذاب الٰہی کو دعوت دے رہے ہیں خون کے آخری قطرے تک ناموس رسالت کی حفاظت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے مدرسہ انجمن تعلیم اسلام شمالی محلہ جہلم میں صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکمران استعماری طاقتوں کی خوشنودی سے دستبردار ہو جائیں ، پاکستان حضورﷺ کی عزت اور ناموس ﷺ ختم نبوت پر غیر متزلزل ایمان رکھنے والوں کا ملک ہے توہین رسالت سے متعلق مجوزہ تعلیمی بل کا مسودہ پیش کرنے والے گستاخ رسول اور توہین رسالت ﷺ کے مرتکب ہو رہے ہیں ، ایسے افراد اپنے ایمان کی فکر کرتے ہوئے اللہ سے معافی مانگیں توہین رسالت کا مرتکب واجب القتل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ آئین میں ترمیم قبول نہیں اہل پاکستان کی اکثریت اسلامی عقائد و افکار پر غیر متزلزل ایمان و یقین رکھتے ہیں تحفظ ختم نبوت ﷺحضورﷺ سے وابستگی کا ذریعہ روز محشر میں شفاعت رسول ﷺ کا باعث بنیں گا، انسداد توہین رسالت قانون نظریہ پاکستان کی عکاس ہے تحفظ ختم نبوت اہل اسلام کا ایمانی فریضہ ہے توہین رسالت قانون میں ترمیم بارے اقدام اہل اسلام اور ملک کی نظریاتی تشخص کو مسخ کرنا ہے ، ایسے کسی قانون کی آئین کا پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.