Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

بگدڑ اکھاڑے ثقاقت کا سنہری حصہ ہیں، ندیم خالق بٹ نے پنجاب کا نام روشن کر دیا۔ عابد اشرف جوتانہ

0

پنڈدادنخان: بگدڑ اکھاڑے ہمار ی ثقاقت کا سنہری حصہ ہیں یہ روایت ہی صحت مند معاشرے کے لیے ضروری ہے۔ نوجوان ندیم خالق بٹ نے پانچ من سے زیادہ وزن اٹھا کر پنجاب کا نام روشن کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری عابد اشرف جوتانہ سابق تحصیل ناظم پنڈدادنخان نے چو ٹالہ میں بگدڑ اکھاڑے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق تحصیل ناظم پنڈدادنخان چوہدری عابد اشرف جوتانہ جوکہ چو ٹالہ میں بگدڑ اکھاڑے میں مہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے ہزاروں شائقین بگدڑ اکھاڑے سے خطاب کرتے ہو کہا کہ نوجوانوں میں زیادہ سے زیادہ وزن اٹھانے کا مقابلہ کروانے پر میں انتظامیہ کمیٹی چوٹالہ کی کا کردگی قابل تعریف ہے اور پنجاب بھر سے وزن اٹھانے والے نوجوانوں کو اپنی اپنی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھ کر ہمیں اپنی ثقافت کو نہ صرف زندہ رکھا ہوا ہے۔بلکہ ہم ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل بھی کر رہے ہیں ۔

بگدڑ اکھاڑے میں ندیم پہلوان، فیضان پہلوان، انور پہلوان، عدیل فروانہ پہلوان سمیت بہت سے پہلوانوں نے شرکت کی۔ سب سے زیادہ وزن ندیم خالق بٹ پہلوان نے پانچ من سے زیادہ وزن اٹھایا ان کے بعد دوسر ے نمبر پر ظفر بٹ پہلوان آئے۔ پہلوانوں کو ٹرافی کے علاوہ بھاری نقد انعامات اور 125 موٹر سائیکل بھی انعام میں دی گئی۔

تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صدر اختر آرائیں اور جنرل سیکرٹری یونس شہباز نے خصوصی دعوت پر تقریب میں شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.