Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

لودھراں میں شکست جعلی خان کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔ خادم حسین، لال حسین

0

جہلم: لودھراں میں شکست جعلی خان کی کارکردگی کا ثبوت ہے دوسروں کو گالیاں دینے اور الزامات لگانے سے کوئی ہیرو نہیں بن سکتا، پیرا قبال نے پی ٹی آئی کو اوقات یاد دلا دی ، مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ بات ایم این اے چوہدری خادم حسین اور ایم پی اے چوہدری لال حسین نے حلقہ این اے 154میں ن لیگی امیدوار پیرا قبال کی کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نااہل ہو کر بھی اہل قرار پایا ہے جبکہ نام نہاد تبدیلی والے نااہل قرار پائے ہیں ان کو یاد رکھنا چاہئیے کہ صرف نعروں اور الزامات سے ووٹ نہیں ملتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے پنجاب میں اپنی اوقات دیکھ لی ہے اور آئندہ جنرل الیکشن میں وہ اس سے بھی بری طرح شکست کھائیں گے ۔پیر اقبال کی شاندار کامیابی پر پوری ن لیگ مبارکباد کی مستحق ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.