ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جائیں گے۔ چوہدری فرخ الطاف

ڈیمز کے لئے فنڈ میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ پاکستان کو پانی کے بحران سے بچایا جا سکے۔ راجہ یاور کمال

0

دینہ: تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی ، ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جائیں گے ،دینہ کو سوئی گیس فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے ،ڈیمز کے لئے فنڈ میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ پاکستان کو پانی کے بحران سے بچایا جا سکے ،اب ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہو گیا ہے عوام کے مسائل کو احسن طریقے سے حل کیا جائے گا ،لدھڑ خاندان نے ترقی کا جو سفر شروع کیا تھا اب دوبارہ اس پر کام کیا جائے گا اور اس سفر کو جاری رکھا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے دینہ میں چوہدری عابد کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے راجہ یاور کمال ، چوہدری فوق شیر باز، سابق نائب ناظم ادریز اختر ،چوہدری ضمیر ،سید عطا اللہ شاہ بخاری ، حاجی راؤ عبدالرشید ،حاجی محبوب ،سابق نائب ناظم راؤ محمد افضل ،چوہدری شاہد اکرم و دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب سے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ جس طرح ضلع جہلم کے لوگوں نے عمران خان کے ویثرن کو اپناتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا اس پر ہم عوام کے مشکور ہیں انشا اللہ ہم عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور عوام کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر حل کریں گے دینہ کی عوام کا دیرینہ مسئلہ سوئی گیس ہے جسے بہت جلد حل کیا جائے گا۔

اس موقع پر ایم پی اے راجہ یاور کمال نے کہا کہ پاکستان میں ڈیمز کی تعمیرات کے لئے جس طرح آپ نے الیکشن میں عمران خان کا ساتھ دیا ہے اسی طرح اب آنے والی نسلوں کو بچانے میں عمران خان کا ساتھ دیں اور ڈیم کی تعمیرات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،اگلے 5سالوں میں جہاں آپ کو لگے کے ہم کسی جگہ آپ کی خدمت میں پیچھے رہ گئے ہیں تو میں آپ کو پورا اختیار دیتا ہوں کہ آپ ہماری رہنمائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ اب سے دینہ کے تمام کالج سیکنڈ ٹائم بھی کھلیں گے تاکہ تمام میرٹ کے بچوں کو در بدر نہ ہونا پڑے ،تقریب سے فوق شیر باز ،چوہدری ضمیر ،سید عطا اللہ شاہ بخاری ،ادریز اختر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.