Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

گھمکول شریف کے خادم عبدالغفار عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گھر واپس لوٹ آئے

0

دینہ: گھمکول شریف کے خادم عبدالغفار عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گھر واپس لوٹ آئے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ،صدر دینہ پریس کلب عرفان محبوب چوہدری ،سہیل انجم قریشی ،رضوان سیٹھی ،چوہدری شعبان کی عبدالغفار سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ملاقات اور مبارکباد۔

تفصیلات کے مطابق گھمکول شریف کے خادم عبدالغفار عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے تو ان کو مبارک بادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ،دینہ پریس کلب کے صدر عرفان محبوب چوہدری ،سہیل انجم قریشی ،رضوان سیٹھی ،شعبان چوہدری نے ان سے ملاقات کی اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی جس پر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمرہ اللہ تعالی نصیب والوں کو کرواتا ہے اور وہ مقام دیکھ لینے کے بعد انسان کا کسی بھی دوسرے ملک میں دل نہیں لگتا دل چاہتا ہے کہ بار بار اللہ پاک اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.