عبدالقدوس پراچہ نے برادری اور ساتھیوں سمیت فواد چوہدری کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

0

پنڈدادنخان: الیکشن 2018؛این اے 67پی پی 27میں جوڑ توڑ کا عمل جاری،فواد چوہدری کی الیکشن مہم کے چیف کوآرڈینیٹر چوہدری فیصل حسین ایڈووکیٹ کی کھیوڑہ میں بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت عبدالقدوس پراچہ کے گھر آمد،ملک گل محمد تھیم بھی ان کے ہمراہ تھے،عبدالقدوس پراچہ نے برادری اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کے امیدوار فواد چوہدری کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر انیس پراچہ، ہارون پراچہ، اقبال پراچہ سمیت برادری کے تمام اہم ممبران بھی موجود تھے،اس موقع پر فواد چوہدری کی کامیابی کے لیے دعائے خیر بھی کروائی گئی۔

چوہدری فیصل حسین نے اس موقع پر کہا کہ اس حلقہ کے عوام خوبصورت اور سادہ ہیں ہمیشہ انکی سادگی سے مسلم لیگ(ن)کے امیدواروں نے فائدہ اٹھایا لیکن اب حالات تبدیل ہو رہے ہیں لوگ باشعور ہو چکے ہیں، عوام اب تبدیلی چاہتی ہے اسکولوں،اسپتالوں میں ایک نظام اور سڑکوں کی حالت بہتر چاہتے ہیں لوگ چاہتے ہیں کہ انکے منتخب کردہ نمائندے خاموش تماشائی بننے کی بجائے اسمبلی میں انکے مسائل بیان کریں انکے حقوق کی بات کریں۔

چوہدری فیصل حسین نے کہا کہ فواد چوہدری آوازبنیں گے، ہر محاذ پر اپنے حلقہ کے عوام کی آوازہوں گے اس حلقہ کے مسائل حل اور تعمیر و ترقی کے نئے اور سنہری دور کا آغاز ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.