جہلم کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سبر ینہ جاوید

0

جہلم (نعیم اختر بھٹی) جہلم کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، عوام نے جس اعتماد کے ساتھ ہمیں مینڈیٹ دیا ہے وہ اعتماد قائم رکھیں گے مشکلات بہت ہیں لیکن عوام کے ساتھ مل کر ان پر قابو پالیں گے ۔پاکستان کے عوام کو خوشحال پاکستان دیناہمارا عزم ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے سنبرینہ جاوید نے المرکز ہال میں ، المرکز ،سی ڈی سی اور انجمن شہریان کی مشترکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ جہلم کے مسائل کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ رکھنے کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کو بھی آگاہ کرکے ہر ممکن امداد حاصل کریں گی۔

تقریب خطاب کرتے ہوئے سماجی تنظیموں کے عہدیداران نے شہریوں کو درپیش مسائل بیاں کئے جن میں اقبال لائبریری کے لئے مختص فنڈز جاری کرنے اور اس کے احاطہ میں محکمہ اوقاف کے افسران کی ملی بھگت سے قائم ہونے والی تجاوزات اور قبضہ مافیا سے اراضی نہ چھڑائے جانے بلکہ ان میں اضافہ ہونے،دریا کنارے گرین بلٹ بنائے جانے ، صاف پانی کی فراہمی،متعدد علاقوں میں سوئی گیس لائن موجود کے باوجود کنکشن نہ دیئے جانے، سکولوں کی نامکمل عمارات اور سائنس لیب نہ ہونے سے پیدا ہونے والی مشکلات نمایاں تھے۔

تقریب سے سیدہ شاہدہ شاہ ، ڈاکٹر اسد مرزا ، شیخ شاہد جمیل ،پروفیسر قدرت اللہ ،امین میر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.