Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

انسداد پولیو مہم میں 14 نئی موبائل ٹیمیں اور 5 اضافی ایریا انچارج کام کرینگے۔ ڈاکٹر آفاق وزیر

0

جہلم:ضلع جہلم کی انسداد پولیو مہم میں14نئی موبائل ٹیمیں اور 05اضافی ایریا انچارج کام کریں گے۔ 12,13,14فروری 2018کو ہونیوالی تین روزہ انسداد پولیو مہم کو مکمل طور پر کامیاب بنانے کیلئے حکومت پنجاب کے تمام محکمے مل کر کام کریں گے ، 15فروری کو فالو اپ مہم بھی چلائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر نے پولیو مہم کا افتتاح کے موقع پر کیا اور کامیاب مہم کے لئے ٹیم کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم میں کوتاہی ہر گز برداشت نہ کی جائیگی ، خانہ بدوش آبادیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوںنے کہاکہ پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء اورسول سوسائٹی کو قومی خدمت کے جذبہ سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام انسداد پولیو مہم کے بارے مساجد میں اعلان کر تے ہوئے عوام میں شعور اجاگر کریں، پولیو کا خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.